اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصل واوڈا کو توہین عدالت کے نوٹس کا معاملہ ۔ سپریم کورٹ رجسڑار آفس نے فیصل واڈا کے خلاف توہین کیس کو نمبر لگا دیا ۔ فیصل واوڈا کیس کو کرینمل اویجنل نمبر 6/2024 لگایا گیا ہے۔ کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس بھی جاری کردیا گیاہے۔
مزید پڑھیں :عدلیہ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے کر بہت اچھا کیا،بیرسٹر گوہر
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کیخلاف پریس کانفرنس کرنے پر فیصل واووڈا کیخلاف از خود نوٹس لیا۔ سپریم کورٹ نے از خود کیس کاز کی لیسٹ جاری کردی ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل ہیں۔















