اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا۔ مجھے ایک ایماندارچیف جسٹس کےسامنےپیش ہونےکاموقع مل رہا ہے۔ میں اپنی باتیں سمجھابھی سکتاہوں اورشواہد کےذریعےمددبھی کرسکتاہوں۔ مجھےسنگل آؤٹ کیاگیااس پرکوئی اعتراض نہیں میں کھڑاہوں۔ گورنرسندھ،طلال چودھری، وزیر اطلاعات اورمصطفی کمال نےبھی پریس کانفرنس کی۔
مجھےکوئی مسئلہ نہیں ایک ایماندارآدمی کےسامنے پیش ہوں گا۔ میراگناہ یہ ہے کہ میں نےسوال اٹھایاہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان بیت المال پانچ ماہ سے غیر فعال
میں نےکہااگرآپ کسی پرالزام لگاتےہیں اورثبوت دیں توآپ کیساتھ کھڑاہوں گا۔ الزامات کااگرریکارڈنہیں ہےتووہ پھرالزامات ہی ہیں۔ کوئی کہتاہے کہ فیصل واوڈاپرویکسی ہےتوثبوت دیناپڑےگا۔ میں نےکسی پرالزام نہیں لگایا۔