اہم خبریں

قومی اسمبلی اجلاس: وزیر خزانہ آج ششماہی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مختلف رپورٹس پیش کریں گے۔
9 مزید پڑھیں: مئی، دو مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور
وزیر خزانہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد سے متعلق ششماہی مانیٹرنگ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے جب کہ مالی سال 2023-24 کے وسط سال کے بجٹ کی جائزہ رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔محمد اورنگزیب جنوری 2024 کے لیے مالیاتی پالیسی اور جنوری 2024 کے لیے قرض کی پالیسی کا بیان ایوان میں پیش کریں گے۔

وہ مالی سال 2022-23 کی مانیٹرنگ پرفارمنس رپورٹ بھی پیش کریں گے۔وزیر خزانہ مالی سال 2020-21 کے لیے حکومت کی مختص رقم کے حسابات اور سال 2021-22 کے آڈٹ کے لیے وفاقی کھاتوں کی آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹس پیش کریں گے۔

اسی طرح سال 2021-22 کے لیے حکومت کی جانب سے خرچ نہ کیے گئے حسابات بھی پیش کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث جاری رہے گی۔ سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ واپس لینے کی تجویز پر توجہ مبذول کرانے کے لیے نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کراچی کے پرانے علاقوں اور دیہات میں گیس کی بندش پر توجہ مبذول کرانے کے لیے توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں