اہم خبریں

آئندہ 25 روز تک ملک میں ہیٹ ویو کی تین لہریں آنے کا امکان

لاہور(نیوز ڈیسک) آئندہ 25 روز کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 3 ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالار، مٹیاری، سانگھڑ جب کہ پنجاب کے بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہے۔
مزید پڑھیں: ریلیف ملنے کے بعد عمران خان آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15 سے 30 مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس ہوسکتی ہے جب کہ گرمی کی لہر کا یہ پہلا دور دو سے تین دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے آخر یا جون کے شروع میں گرمی کی دوسری لہر متوقع ہے جس میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا سکتا ہے اور یہ چار سے پانچ دن تک رہے گا۔جون کے پہلے 10 دنوں میں گرمی کی تیسری لہر متوقع ہے جس سے تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور متاثر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں