پشاور ( اے بی این نیوز )بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے۔ فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ وزرا اور ممبران اسمبلی کیلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا۔ گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزرااستعمال کریں گے۔ گورنر کیلئے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ نے انتخابات 2024 اور ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا
گورنرخیبرپختونخوا فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں۔ گورنر دل نہ ہاریں سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی طرح انکا داخلہ بند نہیں کرینگے۔ گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں ان کیلئے رہائش کی کوئی کمی نہیں۔