اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نعیم حیدر پنجھوتھا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پہلےدھاندلی کاشورمچاتی تھی اب خاموش ہے۔ یہ لوگ دھاندلی کی پیداوارہیں عوام کااحساس نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود کہتے تھے ملک میں دھاندلی ہونے جارہی ہے۔ ہم نے 9مئی کے حوالے سے تمام زخمیوں اور شہدا کی لسٹ جاری کی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے ہم کھڑے رہیں گے۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ نے انتخابات 2024 اور ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا
رہنماپیپلزپارٹی قادرمندوخیل نے کہا پی ٹی آئی پہلےمطالبہ کرتی تھی کہ ججزاستعفیٰ دیں۔ پی ٹی آئی نے خود چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف پریس کانفرنس کی تھی۔ بلاول بھٹونےصحیح کہا یہ لوگ جمہوریت پریقین نہیں رکھتے۔ ہمارے پاس آئینی عہدے ہیں ہم حکومت کا حصہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نےاپنےکارکنوں کوحملہ کرنےپراکسایا۔
مزید پڑھیں :وفاقی وزیر برائے مذہبی امور جج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے
9مئی کی پی ٹی آئی نےپہلےسےمنصوبہ بندی کی۔ حسان نیازی کی کورکمانڈرہاؤس کے اندر داخل ہونے کی فوٹیج موجود ہے۔ 9مئی کوپی ٹی آئی کےلوگوں نےفوجی تنصیبات پرحملے کیے۔ دہشتگردی کی دفعات میں ملزم کے ساتھ رعایت نہیں کی جاتی۔ پراپرٹی لیکس میں سیاستدانوں سے زیادہ بیوروکریسی کے لوگ شامل ہے۔ رہنماجی ڈی اےسائرہ بانو نے کہا کہ پاکستان کی اشرافیہ کوعوام سےمعافی مانگنی چاہیے۔ اداروں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
مزید پڑھیں :ایف بی آر کا آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ
عوام سے معافی مانگیں کہ ہم ریلیف دینے میں ناکام ہوئے۔ سندھ کےعوام بنیادی سہولیات سےمحروم ہیں۔ ایک سال گزرنے کے باوجود 9مئی واقعہ کا کوئی مقدمہ نہیں بن سکا۔ کسی کے خلاف بھی کوئی ثبوت منظر عام پر نہیں آیا۔ لوگ غربت سےتنگ ہیں انہوں نےکیسےباہرجائیدادیں بنالیں۔
مزید پڑھیں :مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی گئی