پشاور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کل پیسکو دفتر کا انتظام سنبھالنے کی وارننگ ۔ علی امین گنڈپور نے کہا کہ آج رات تک لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو کل پیسکو کا انتظام سنبھالوں گا۔
وفاقی حکومت اور وزیرتوانائی کو پیغام دے رہا ہوں۔ متعدد بار بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے۔ آپ سے شرافت کی زبان استعمال کریں تو ہمیں کمزور سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایف بی آر کا آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ
پیسکو چیف اگر کے پی میں رہے گا تو میرے شیڈول کے مطابق چلے گا۔ جہاں 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں 5سے 6گھنٹے کا ریلیف دیں۔ جہاں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں 12گھنٹے کریں۔ آپ جسے چوری کہہ رہے ہیں وہ پیسے کٹوتی کرو اور میرا حق دو۔ یہ میری وارننگ نہیں میری ٹائم لائن ہے۔
مزید پڑھیں :مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی گئی