اہم خبریں

ایف بی آر کا آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ایف بی آر کا آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ ۔ تاجردوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کاروائی کی تیاری۔ تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے، ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ نہ لینے والوں پر جرمانے عائد کرنے کی تجاویز ۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں :ڈی ٹی ایچ ٹیلی ویژن سروسز کے نام پر ہر سال اربوں روپے بھارت جانے کا نوٹس لے لیا گیا

تاجر دوست ایپ نہ لینے والے غیررجسٹرڈ کاروبار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کا پلان۔
نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے۔ آئندہ بجٹ میں کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.9 فیصد کرنے کی تجویز۔ ایڈوانس ٹیکس کی مد میں مزید 15 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہلگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :پاک فوج کا فتح دوئم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

متعلقہ خبریں