اہم خبریں

ہم تحریک شروع کرچکے، مجھےنہیں لگتااسمبلی ڈیلیورکرسکےگی،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج پرجےیوآئی ف نےدوٹوک موقف اپنایا۔ ہم اپنی تحریک شروع کرچکے ہیں۔ مجھےنہیں لگتااسمبلی ڈیلیورکرسکےگی۔ پیپلزپارٹی کو جس دن پریشانی ہوئی حکومت کو مسئلہ ہوگا۔ تحریک میں قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں :آج فارم 45سے جیتا ہوا ایک پارٹی رہنما ایوان میں آیا،بیرسٹر گوہر
کچھ لوگوں کو اچھے عہدے مل گئے وہ انجوائے کرتے رہیں گے۔ پنجاب کا کسان اس وقت بہت مظلوم ہے۔ آپ کے پاس وافر مقدار میں گندم موجود تھی تو باہر سے کیوں منگوائی۔ کسانوں سے ظلم کرنے والوں کا محاسبہ کیوں نہیں کیا جارہا۔ ہمارا مطالبہ ہے حکومت مستعفی ہو،دوبارہ الیکشن کرایا جائے ۔

مزید پڑھیں :190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں