کراچی(نیوز ڈیسک )سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں 100 انڈیکس 75000 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔
مزید پڑھیں: امریکی ڈالر کمزور پڑگیا،تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 570 ملین شیئرز کے سودے 23.4 ارب روپے میں طے پائے جبکہ مارکیٹ کیپیٹل 78 ارب روپے اضافے سے 10,037 ارب روپے ہو گیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں کاروباری دن کے دوران 1,687 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 1,23,198 پوائنٹس پر بند ہوا۔















