اہم خبریں

فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ،اپ ڈیٹ آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت نے فاسٹ ٹریک کیٹیگری پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 مئی 2024 سے پانچ سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 روپے ہوگی۔
مزید کیا سیف علی خان نے کرینہ کا ٹیٹو بازو سے ہٹا دیا؟مداحوں میں تشویش کی لہر
72 صفحات کی فیس 18,500 روپے اور 100 صفحات کی فیس 23,000 روپے ہوگی۔دس سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے لیے 36، 72 اور 100 صفحات کی فیس بالترتیب 16,200، 25,200 اور 32,000 روپے ہوگی۔

دوسری جانب رواں سال 6 مارچ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پہلے ہی مختلف کیٹیگریز اور پیجز کے لیے پاسپورٹ فیس میں اضافہ کر دیا تھا۔ تاہم، وہ پاسپورٹ کی بروقت فراہمی میں ناکام رہے، جبکہ فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پانچ سالہ 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 4 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 روپے ہے۔ دس سالہ پاسپورٹ کی فیس 6,700 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 11,200 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں