اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ راناثنااللہ سےہماراکوئی رابطہ نہیں۔ حکمرانوں کاسیاسی مستقبل ختم ہوچکاہے۔ حکومت توبانی پی ٹی آئی کررہا ہےان کےہاتھ کچھ نہیں۔ یہ17سیٹیوں کی پارٹی ہے ان کےپاس کہنےکوکچھ نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں سوالوں کے جواب دے رہے تھے ایک سوال
مزید پڑھیں :دبئی لیکس کی ٹائمنگ بہت اہم ، پی ٹی آئی کا کوئی فر د شامل نہیں،فیصل واوڈا
کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بات ان سےہوگی جن کےپاس طاقت ہے۔ پیپلزپارٹی بھی10سیٹیں حاصل کرنےوالی پارٹی ہے۔ بانی پی ٹی آئی جب چاہیں جیل سےباہرنکل سکتےہیں۔
یہ لوگ زیادہ دیرتک بانی پی ٹی آئی کوقیدنہیں رکھ سکتے۔ بانی پی ٹی آئی کی کسی سےکوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کےاشاروں پرایسی بات کرتےہیں۔ عمران خان جب چاہیں وہ جیل سے باہر نکل سکتے ہیں سب کچھ پلیٹ میں رکھا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے حکومت کے خاتمے کا وقت بتا دیا