اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ لوگوں کومعلوم ہوناچاہیے کہ قانون سازی کےحوالےسےکیاہورہاہے۔ پارلیمنٹ نےپہلا قانون انکم ٹیکس ٹریبونل کی تشکیل نو کا پاس کیا ۔ وزیراعظم کی رائے کی وفاقی وزرا نے تائید کی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کی ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر آئی۔ آج ہم نے پارلیمنٹ میں پہلا قانون پاس کیا۔ 2700ارب کے قریب واجبات سٹے آرڈرز کی نذر ہیں ۔ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنایا۔ بحرانی کیفیت سے بچنے کیلئے ہم سب کو پاکستانی بننا ہوگا۔ اٹارنی
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر احتجاج، ہماری اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں آج احتجاجی تحریک ختم ہو گئی،شہباز شریف
جنرل نے بڑی وضاحت سے کہا یہ کوئی مداخلت نہیں تھی۔ حکومت نے فوری کمیشن بنایا تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔ حکومت اداروں کا موقف ہے آزاد عدلیہ ہی ملک کوآگے لے کر جاتی ہے۔ جس قسم کے ماحول ،چیلنجز کا سامنا ہے وہ انوکھے ہیں۔ سارے ادروں کو ایک دوسرے کیلئے تھوڑی جگہ رکھنی چاہیے۔ عدالتیں فیصلہ کریں قانون سازی تقرری ،خارجہ پالیسی کیا ہو تو یہ نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد:یہ آئین کی منشا ہے نہ ہی اس سے ملک چلتے ہیں۔ پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا۔
مزید پڑھیں :نادرا کا زبردست اقدام ، اب شہری ڈاکخانوں سے شناختی کارڈ حاصل کرسکیں گے