اہم خبریں

حکومت اورریاستی ادارے عدلیہ کےکاموں میں مداخلت نہیں کرتے،اٹارنی جنرل

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کولکھےگئےخط کاغلط تاثردیاگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کے خط کا متن سوشل میڈیاپر بھی آیا ہے۔
آج کل تاثر دیا جا رہاہے عدلیہ یا ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہیں ۔ خط کے مندرجات سے تاثر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مداخلت ہوئی ۔
مزید پڑھیں :نادرا کا زبردست اقدام ، اب شہری ڈاکخانوں سے شناختی کارڈ حاصل کرسکیں گے

تاثرایساگیا کہ کیس کافیصلہ کسی ایک رخ کی جانب ہے۔ حکومت اورریاستی ادارے عدلیہ کےکاموں میں مداخلت نہیں کرتے۔ پاکستان کو45سال سےسیکیورٹی مسائل کاسامناہے۔ ضروری ہے کہ رپورٹنگ ٹھیک طرح سےکی جائے۔ حساس معاملات میں کمیونیکیشن ضروری ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں :مختلف جرائم میں ملوث66 ملزمان کو گرفتارکیا، ایف آئی اے انٹرپول کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

متعلقہ خبریں