لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جب بچوں کو پٹرول بم دیئے جاتے ہیں تو کوئی عدالت حرکت میں نہیں آتی۔ کہاگیا بچے ون ویلنگ کریں گے ،تھوڑی سی معلومات ہونی چاہئیں۔ الیکٹرک بائیک پر ون ویلنگ نہیں ہوتی۔ عوامی فلاح کے منصوبوںکو سیاسی وجوہات پر روکنا ٹھیک نہیں۔ عدالت سے کہوں گی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
مزید پڑھیں :مادروطن کے دفاع کیلئے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ آرمی چیف
اگر انتظامی فیصلوں میں مداخلت ہوگی تو ملک آگے کیسے جائے گا۔ 9مئی کو جناح ہاوس کا دورہ کیا۔ جناح ہاؤس دیکھ کردکھ ہوا ،وہاں چیزوں کو راکھ بنادیا گیا۔ یوتھ لون ،دانش سکول ،لیپ ٹاپ سکیم اور دیگر منصوبے ن لیگ نے دیے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے بائیکس دینے کا منصوبہ روک دیا۔
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ،شیلنگ،فائرنگ، تین افراد زخمی