راولپنڈی( اے بی این نیوز )جی ایچ کیو میں تقریب تقسیم اعزازات۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےفوجی اعزازات سے نوازا ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہادری پر فوجی افسران ،اہلکاروں کی اعزازات دیے۔ تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران ،ایوارڈ یافتہ کے اہلخانہ کی شرکت،آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی افسران۔ جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری،تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات نے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ،مندرجات سامنے آ گئے
آرمی چیف سے شہدا کے تمغے ان کے اہلخانہ نےوصول کیے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ شہدا کے قربانیاں لگن ،جذبے کے ساتھ لڑنے کا ہمارا عزم مضبوط کرتی ہیں۔ آرمی چیف کی شہدا کے بہادر خاندانوں کے بلند حوصلوں قربانیوں کی بھی تعریف۔ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔ قوم کی آزادی ،سلامتی بہادر جنگجوئوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔ ہمارے شہدا اور حقیقت قوم کیلئے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں معا ملات طے،بجلی آٹے کے نئے نرخ مقرر