راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے ٹیٹنس کے ٹیکے کی قلت کا نوٹس ، ٹیٹنس کا ٹیکہ بنانے والی کمپنی کیخلاف ٹیکے کی مارکیٹ میں قلت پر کیس رجسٹر،ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نوید انور کا ایمسن کمپنی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس بھی جاری ،ڈرگ کنٹرولر نوید انور کا راولپنڈی کے 10 میڈیکل اسٹورز پر چھاپے ، ڈرگ کنٹرولر نوید انور نے کہا کہ 5 میڈیکل اسٹورز کا چالان ، 1 کو سیل کر دیا گیا ۔
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر کی سیاست میں بھونچال،حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے،مذاکرات کا آغاز
میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز بوہڑ بازار ، ڈھوک سیداں روڈ اور دیگر علاقوں میں واقع ہیں،ادویات کی بلیک میں فروخت اور قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔اور مختلف ادویات کے نمونہ جات برائے تجزیہ ڈرگ ٹیسٹینگ لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف وزیر صحت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں ۔
مزید پڑھیں :طلباء کو 20,000 بائیکس دینے کے لیے ای بیلٹنگ مکمل