اہم خبریں

آزاد کشمیر کا کیا حال ہے ہم نہیں چاہتے ملک میں انارکی پھیلے، اسد قیصر

پشاور ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت بڑھ گئی ہے، 18 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، اس گرمی میں اس طرح کی لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے،غلط پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے کہ خیبر پختونخوا والے بل نہیں دیتے،خیبر پختونخوا کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو یہاں بل دینے کی شرح زیادہ ہے،ہم بھی چاہتے ہیں کہ بجلی چوری ختم ہو اس کیخلاف حکومت کو کریک ڈاؤن کرنا چاہئے،لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو بجلی کی نعمت سے محروم رکھیں ،میں مطالبہ کرتا ہوں کہ غیر قانونی لوڈ شیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے ،

مزید پڑھیں :جمہوری عمل سے ملک میں حکومتیں قائم ہونگی تو ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمان

بجلی لوڈ شیڈنگ پر اسمبلی میں بھی بات کروں گا ،حکام بالا اور خاص کر چیف پیسکو سے کہتا ہوں کہ ایک گھنٹہ بعد لوڈ شیڈنگ کرنے کا شیڈول بالکل قبول نہیں ہے،بجلی چوری پر ایکشن لیں پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی، غیر قانونی لوڈ شیڈنگ اور اور بلنگ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے،اگر غیر قانونی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو لوگوں کو روڈ پر نکالوں گا،آزاد کشمیر کا کیا حال ہے ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انارکی پھیلے،آپ لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں،اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو آگے کا لائحہ عمل دیں گے۔

مزید پڑھیں :آزادکشمیر ،حالات تشویشناک ہیں ، راجہ فاروق حیدر ، ایسے واقعات افسوس ناک ہیں، عبدالقیوم نیاز ی

متعلقہ خبریں