مظفر آباد ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں ، ہندوستان کی انتخابی مہم میں آزادکشمیر زیربحث ہے ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،پرامن احتجاج سب کا حق مگر ریاست کی املاک بھی ہماری ہیں ، ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے کہ ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھائیں،۔حکومت اور ایکشن کمیٹی ذمہ داری کا مظاہرہ
مزید پڑھیں :نان فائلرز کی ہزاروں سمز بلاک،مزید کارروائی کیلئے تیاری
کرتے ہوئے انسانی جانوں کو محفوظ بنائیں،دار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہتحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں ایسے واقعات افسوس ناک ہیں،یہ آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ، ایک عرصے سے آٹے کی سبسبڈی کی بات چل رہی تھی،تحریک انصاف کی حکومت کو اس لیے تبدیل کیا گیا کہ وہ عوام کو ریلیف دیتی تھی،حکومتیں عوام کے مسائل کا خیال رکھتی ہیں،پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے،وفاقی حکومت کو اس مسئلے کا نوٹس لینا چاہئے تھا،آزاد کشمیر میں چالیس ہزار افراد اس وقت سڑکوں پر ہیں ، ہمیں مضبوط اعصاب والی جرأت منت حکومت چاہئے۔
مزید پڑھیں :شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ، سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے