مانسہرہ(نیوز ڈیسک ) شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے۔ شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔
مزید پڑھیں: تاجر دوست اسکیم پر عمل درآمد میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں نے راستہ پیدل عبور کرنا شروع کردیا۔7 گھنٹے انتظار کے بعد بزرگ خواتین سمیت دیگر افراد نے پہاڑ پر چڑ کر منزل مقصود کی جانب سفر شروع کیا۔واقعہ کے بعد این این اے حکام کا کہنا تھا کہ مشینری روانہ کردی گئی ،لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے میں وقت لگے گا۔