اہم خبریں

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا سندھ میں میٹرک کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک )سندھ کے نجی اسکولوں نے ایک بار پھر کراچی میں میٹرک کے پرچے منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں میٹرک بورڈ کی جانب سے پہلے کرائے گئے میٹرک کے تمام امتحانات کو کالعدم قرار دیا جائے اور دوبارہ امتحانات کرانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: آ ج12مئی بروز اتوار پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین حیدر علی کا کہنا تھا کہ بدانتظامی کے باعث بورڈ کی جانب سے ہونے والے میٹرک کے امتحانات سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹرک بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات امتحانات کے انتظامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

حیدر علی نے بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبا امتحان دے رہے ہیں، اور امتحانی مراکز کی کوئی نگرانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء سڑکوں پر بیٹھ کر کھلے آسمان تلے امتحان دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ لاکھوں لڑکوں اور لڑکیوں کے مستقبل کا ذمہ دار کون ہے؟سندھ میں پرائیویٹ اسکولز کے چیئرمین نے کنٹرولر آف ایگزامینز کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پہلے کرائے گئے تمام پرچے منسوخ کیے جائیں، امتحانات 15 دن بعد دوبارہ شیڈول کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں