اہم خبریں

صدر آصف زرداری کی شاندار کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کی تعریف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں شاندار کارکردگی پر پاکستان ہاکی ٹیم کی تعریف کی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ہاکی ٹیم کا عرصے بعد بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنا خوش آئند ہے۔

مزیدپڑھیں:نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب، سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلیے ایم او یو پر دستخط ،پائلٹ پراجیکٹ شروع ہو گیا

انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں