لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے صوبے میں نان کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کی اور کہا کہ پنجاب بھر میں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔
صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ نانبائی ایسوسی ایشن سے بات ہو گئی ہے، آٹا سستا ہونے کا ریلیف عوام کو پہنچائیں گے۔
مزیدپڑھیں:روٹی کی قیمت کم ہونے پر مریم نواز کا دلچسپ تبصرہ، ’اللہ آپ کوصبر دے‘
لاہور میں روٹی مزید ایک روپے کی کمی کے بعد 15 روپے کی ہوگئی ہے جبکہ تندورمالکان نے نان کی قیمت 5 روپے بڑھاکر 20 تا 25 روپے کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹا سستا ہونے کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں ڈبل روٹی، بسکٹ سمیت کسی بھی بیکری آئٹم کی قیمت کم نہ ہوسکی۔