اہم خبریں

سپریم کورٹ،فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردے دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے مینڈیٹ سے باہر جاکر اصرار کیا کہ ایک مخصوص شخص نے کچھ غلط نہیں کیا، کمیشن نے محض اس شخص کی کاغذ پر لکھی تردید پر انحصار کیا، کمیشن نے سب فریقین سے مساوی سلوک نہیں کیا، کمیشن نے ایک فریق سے بیان حلفی لیا اور دوسرے سے سادہ بیان پر ہی اکتفا کیا، کمیشن نے دونوں فریقین کو ایک دوسرے پر جرح کا موقع بھی نہیں دیا۔

مزیدپڑھیں:غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف جامع مہم شروع

سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ میں کہنا ہے کہ کمیشن رپورٹ میں صوبائیت کی جھلک مایوس کن ہے، رپورٹ میں محض جملہ بازی اور اصلاحات ہیں ٹھوس مواد نہیں، اٹارنی جنرل نے بھی کہا رپورٹ ٹھوس مواد سے خالی ہے، مذہبی جماعت کے کسی فریق کا بیان ہی نہیں لیا گیا، یہ رپورٹ پبلک کی جائے گی یا نہیں، اس حوالے سے اٹارنی جنرل دو ہفتے میں وفاقی حکومت کا جواب جمع کروائیں۔

متعلقہ خبریں