ڈبلن(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی ہفتہ کو آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ گئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 14 مئی کو پاکستان واپس آئیں گے۔
مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا 70 لاکھ طلباء کو چشمے اور سماعت کے آلات فراہم کرنے کا اعلان
وہ آئرش کرکٹ بورڈ کے حکام اور آئرش حکومت کے حکام سے ملاقات کریں گے۔محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آئرلینڈ نے مہمان پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔