اہم خبریں

مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 39فیصد کی کمی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )معاشی استحکام ،ملک میں مہنگائی کا پارہ مسلسل گراوٹ کا شکار،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 39فیصد کی کمی ،سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی شرح 22.32 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،12اشیاء مہنگی ہوئیں ،ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم

مزید پڑھیں :پاور سیکٹر کے لیے127ارب50 کروڑ روپےجاری کرنےکا فیصلہ

رہیں،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی،رواں ہفتے پیاز فی کلو 30 روپے تک سستے ہوئے،ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 80 روپے تک سستی ہوئی،رواں ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 82 روپے تک سستا ہوا، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 114 روپے تک سستا ہوا، رواں ہفتے لہسن فی کلو 9 روپے تک،چاول ٹوٹا باسمتی 2 تک سستا ہوا،رواں ہفتے چینی فی کلو 69 پیسے دال مسور 85 پیسے تک سستی ہوئی،ایک ہفتے میں کیلے تین روپے فی درجن سستا ہوا،رواں ہفتے ٹماٹر 14 روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 12 روپے تک مہنگے ہوئے،5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 24 روپے تک اضافہ ہوا،آلو فی کلو 4 روپے تک اور دال چنا دو روپے تک مہنگی ہوئی۔

مزید پڑھیں :جلداوورسیزپاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری دیں گے، نواز شریف

متعلقہ خبریں