اہم خبریں

لاہور ہائی کورٹ نے طلبا ءکو الیکٹرک بائیک فراہم کرنے سے روک دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو طلبا کو پیر تک الیکٹرک بائیک فراہم کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے الیکٹرانک بائیکس کی قرعہ اندازی کو عدالتی حکم سے مشروط کر دیا۔
مزید پڑھیں: سوات، قیمتی نوادرات بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام،3 گرفتار
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکومت کو طلبا کو پیر تک الیکٹرک بائیک فراہم کرنے سے روک دیا۔عدالت نے حکومت سے کہا کہ کالجوں کو بائیک کے بجائے الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے منصوبے کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

جسٹس شاہد کریم نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو الیکٹرانک بائیکس دیں تو ون ویلنگ کریں گے۔ طالبات لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گی۔ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے۔عدالت نے شہروں میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ خبریں