اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کی پہلی تصویر بھیج دی
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔