اہم خبریں

لاہور،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

لاہور( نیوز ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت میں ماحولیات ٹریفک اسکواڈ نے کام شروع کردیا ہے اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں تعینات ہیں۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سلیم حیدر آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اسکواڈ کی جانب سے درجنوں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،بسوں اور کمرشل سواریوں کے چالان کئے گئے جبکہ دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیوں کو بند کردیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ٹیموں نے کام شروع کردیا،شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک اسکواڈ کام کریگا۔ اس طرح صوبائی محکمہ ماحولیا نے شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں