لاہور(نیوز ڈیسک ) بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات کی اجازت دیتے ہی پاکستان میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا کمی ہوگئی۔پیاز جو کئی مہینوں سے 200 سے 250 روپے فی کلو فروخت ہوتی تھی، 100 سے 120 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔
مزید پڑھیں: انتظار ختم، پنجاب بائیکس سکیم 2024، قرعہ اندازی کی تاریخ و دیگراپ ڈیٹس
لاہور میں پیاز 80 سے 100 روپے فی کلو، ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں ایک کلو پیاز 120 روپے جبکہ سکھر میں 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین کے مطابق صوبے میں 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، پنجاب بھر میں نان اور روٹی کم نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہے۔
بلال یاسین نے مزید بتایا کہ مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1700 سے 1800 روپے میں دستیاب ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ماہ میں 1000 روپے سستا ہو گیا۔