اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ واقعات میں ملوث لوگوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہے،9مئی کا واقعہ ایک افسوسناک ترین واقعہ تھا،انتشار اور فتنہ پھیلانے والے سیاسی ٹولے نے ملک کے خلاف سازش کی،جو کام آج تک دشمن نہ کرسکا وہ سیاسی ٹولے نے کیا،کرنل شیر خان کی بہادری کی گواہی انڈین فوجی نے دی تھی،سیاست کی خاطر آپ نے ملک کی
مزید پڑھیں :خان صاحب کو سب سے زیادہ انتظار احتجاج کا ہے،شیر افضل مروت
سالمیت پر حملہ کیا،سیاسی مقاصد کی خاطر کرنل شیرخان کے مجسمے کو جلایا گیا،جہاز تو قومی غیرت کے نشان ہوتے ہیں اس کو بھی جلایا گیا،آپ کا مقصد اختلاف نہیں ملک میں بربادی پھیلانا تھا،ملک سب سے پہلے ہیں سیاست اور شخصیت بعد میں ہے،کہا گیا کہ ایک شخصیت نہیں تو ملک بھی نہیں،جوڈیشری سے سوال کرنا چاہتا ہوں
مزید پڑھیں :عدلیہ اور میڈیا کی آزادی بے حد ضروری ہے، عارف علوی
کہ یہ چہرے اب تک بے نقاب کیوں نہیں ہوئے،نوجوان نسل کو بتانا ہے کہ ملک کے ساتھ ظلم کرنے والے کون تھے،ملک کی سالمیت کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،بانی پی ٹی آئی کے قول وفعل میں ہمیشہ تضاد ہوتا ہے،امریکی سازش سے لے کر آج تک کونسی بات پر قائم رہا۔
مزید پڑھیں :پاکستان کاخلائی مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہو گیا