راولپنڈی (نیوزڈیسک)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایڈیالہ جیل میں وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد پرامن احتجاج ہے ۔
جس دن میری گرفتاری ہوئی اس کے بعد جو ردعمل آیا وہ عوام اور کارکنوں کی جانب سے پرامن احتجاج تھا۔۔نو مئی گھیرائو جلائو واقعات میں کون ملوث تھا ہم جانتے ہیں ۔ مجھے موقع نہیں ملا کہ میں ان لوگوں کو بے نقاب کرتا کہ ان واقعات میں کون افراد ملوث تھے
جس ملک میں ایجنسیاں کام کررہی ہوں وہاں ایسے واقعات جان بوجھ کر سامنے لائے جاتے ہیں ۔ جمہوری عمل کو ثبوتاژ کرنے کیلئے میری گرفتاری پر گھیراو جلائو جیسے واقعات کروائے گئے اور اس میں نامعلوم افراد ملوث ہیں ۔
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنےکا امکان