راولپنڈی ( اے بی این نیوز )فوڈ اتھارٹی کی کشمیری بازار میں بڑی کارروائی کی گئی ، اس کارروائی کے دوران 3475 کلو چائنیز سالٹ ویسٹ منیجمنٹ کی ڈپمنگ سائٹ پر تلف کیا گیا، ترجمان نے بتا یا کہ ممنوع چائنیز سالٹ کی مالیت تقریبا 42 لاکھ تھی،کشمیری بازار میں موجود ایک گودام سے چائنیز سالٹ برآمد ہوا،گودام مالک کے خلاف ایف آئی آر درج،چائنیز سالٹ صوبے بھر میں ممنوع ہے،خفیہ
مزید پڑھیں :9 مئی کو احتجاج ، حکمت عملی تیار،عمر ایوب کا اعلان
اطلاع ملنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ وا ضح رہے کہ کشمیری بازار کھانے پینے کے حوالے سے بہت مشہور ہے وہاں لوگ دور دور سے کھابے کھانے آتے ہیں لیکن معصوم عوام کو پتہ ہی نہیں کہ وہاں پر عوام کو زہر کھلایا جاتا ہے، ممنوع چائنیز سالٹ جو برا ٓمد کیا گیا وہ انسان کے جگر کیلئے بہت مضر صحت ہے۔
مزید پڑھیں :حکومت باتیں بڑی کرتی ہے عملی اقدامات نہیں کرتی،محمودخان اچکزئی