اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کو بڑا ریلیف،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور ،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بچی ہوئی نشستیں دیگرسیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جا ئیں گی ،ہمیں عوامی مینڈیٹ کی حفاظت کرنی ہے،یہ کیسے ممکن ہے کسی کا مینڈیٹ کسی اور کو دے دیا جائے؟ معطلی کا حکم مخصوص نشستوں کی حد تک ہوگا،دوسری جماعتوں کو کس قانون کے تحت سیٹیں دی گئیں؟سیاسی جماعتیں اپنے تناسب سے تو نشستیں لے سکتی ہیں باقی نشستیں انہیں
مزید پڑھیں :ہو شربا مہنگائی،بحریہ ٹاون کی لوٹ مار،بجلی کے نرخوں میں خود ساختہ اندھا دھند اضافہ
کیسے مل سکتی ہیں؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا میں بتاتا ہوں الیکشن کمیشن نے اصل میں کیا کیا ،جسٹس منصور نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن نے کیا کیا اس سے نہیں آئین کیا کہتا ہے اس سے غرض ہے،جسٹس ا طہر من اللہ نے ریما رکس دیئے جو کام ڈائر یکٹ نہیں کیا جاسکتا وہ ان ڈائریکٹ بھی نہیں ہوسکتا،ایک سیاسی جماعت کے مینڈیٹ کو ان ڈائریکٹ طریقے سے نظر انداز کرنا کیا درست ہے؟بغیر معقول وجہ بتائے مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹی گئیں، اس سے قبل سپریم کورٹ نے کیس میں حکومت کی جانب سے بینچ پر اعتراض مسترد کردیاتھا۔
مزید پڑھیں :متنازع ٹویٹس کیس ، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع