اہم خبریں

9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، زرتاج گل

فیصل آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی شفافت تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

فیصل آباد کی عدالت پیشی کے موقع پر زرتاج گل وزیر نے 9 مئی واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پی ٹی آئی کو کچلنا تھا۔

مزیدپڑھیں:قرضے لینے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور ہیں،وزیراعظم

زرتاج گل وزیر نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کی طرح 9 مئی کی تحقیقات بھی ملک کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اسی ملک میں رہنا ہے، ہم نے لندن یا دبئی نہیں جانا، دھاندلی کرکے فارم 47 کی بنیاد پر ایک جعلی حکومت بٹھائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں