اہم خبریں

اذلان شاہ ہاکی کپ: آج پاکستان ملائیشیا کے خلاف پہلا میچ کھیلے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ملائیشیا میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا 30 واں ایڈیشن آج (ہفتہ) سے شروع ہورہا ہے، جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم کے خلاف شام 5:30 بجے کھیلے گا۔
مزید پڑھیں: شاہراہ قراقرم کلیئرنس آپریشن مکمل ،56 اہم مقامات تک رسائی بحال
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق سلطان اذلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ان چھ ٹیموں میں سے جاپان کے علاوہ پانچ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فوراً بعد ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشن کپ میں شرکت کے لیے پولینڈ جائیں گی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 11 مئی تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور کینیڈا مدمقابل ہیں۔سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا آغاز راؤنڈ رابن مرحلے سے ہوگا جہاں تمام چھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد پلے آف ہوگا۔لیگ مرحلے میں سب سے نیچے کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

پول مرحلے میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں کانسی کے تمغے کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ ٹاپ دو ٹیمیں ٹائٹل کے لیے فائنل کھیلیں گی۔

متعلقہ خبریں