اہم خبریں

آ ج04مئی بروزہفتہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش شروع، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ پنجاب میں بارش کے باعث گندم کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ، کسان بارش کے باعث شدید پریشانی کا شکار، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ ،لیبر پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب، حکمران جماعت کو بدترین شکست
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔وسطی پنجاب اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم ابالائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا ،صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، کوہاٹ، خیبر، باجوڑ، چترال، سوات، دیر، کوہستان، پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں