لاہور ( اے بی این نیوز ) نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا،نوازشریف نے پنجاب سمیت ملک بھرمیں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ، یہ فیصلہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کے زیر صدارت جاتی امرا میں اجلاس کے دوران کیا گیا، نوازشریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم کو 6مئی کے روز لاہور طلب کر لیا، وزیراعظم
مزید پڑھیں :کیا پی ٹی آئی ختم ہو نے جا رہی ہے،رئوف حسن نے بڑی خبر دیدی
شہبازشریف کا 6مئی کو گندم سکینڈل پر رپورٹ پیش کرنے کاامکان،گندم سکینڈل کےحقائق سامنے آنے پر پنجاب حکومت گندم خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کرےگی،کسانوں سے گندم کیسے خریدیں اس طریقہ پر بھی مختلف آپشنز زیر غور،اجلاس میں کسانوں کوپانچ سو ارب روپے کے کسان کارڈ دینے کی آپشن بھی زیر غو،نوازشریف کی کسانوں کو کسان کارڈ جلد سے جلد دینے کی ہدایت،اجلاس میں نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمدگی پہلے اور منظوری بعد میں دئیے جانے کی بھی گونج، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گندم لانے والا بحری جہاز 25روز کے بجائے 7 روز میں پاکستان پہنچا ۔
مزید پڑھیں :چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس،اعلامیہ جاری