اہم خبریں

چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس،اعلامیہ جاری

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز   )چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس کااعلامیہ جاری کر دیا گیا،جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کاایجنڈاجوڈیشل کمیشن رولزمیں مجوزہ ترامیم کاجائزہ لیناتھا،چیئرمین جوڈیشل کمیشن قاضی فائزعیسیٰ نےاراکین سےمجوزہ تجاویزپررائے طلب کی،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےاجلاس موخرکرنےکی گزارش کی،وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ مجوزہ
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخلاف کارروائی اہم موڑ میں داخل

ترمیم کےذریعےجوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہوسکتی ہے،جسٹس یحیی آفریدی نےایجنڈاپربحث نہ کرنےاوراجلاس ملتوی کرنےکی تجویز دی،تمام اراکین نےاجلاس ملتوی کرنےپراتفاق کیا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ججزکی تقرری کےمعاملے پرتاخیرنہیں ہونی چاہیے،ججزکی تقرریاں موجودہ رولزکےتحت کرنےپراتفاق کیاگیا۔

مزید پڑھیں :حج2024،فلائٹ آپریشن9مئی سے9جون تک جاری رہےگا

متعلقہ خبریں