خضدار(نیوز ڈیسک )خضدار کے علاقے چروک میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکے کے نتیجے خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے،
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شیر افضل کے بھائی کو عہدے سے ہٹا دیا
عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق سینئر صحافی کی گاڑی کو ٹکرانے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ افراد نے خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل کو نشانہ بنایا جو دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقتول کو گزشتہ ماہ دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا۔ صحافی اور میڈیا تنظیمیں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منارہی ہیں۔