اہم خبریں

پاک بحریہ کے سربراہ کاچین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر چینی بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: عدت کیس ،پہلی مرتبہ بشریٰ بی بی کی دونوں بیٹیوں کا بیان منظر عام پر آ گیا
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ہو ژونگ منگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ چینی آرمی نیوی کمانڈر نے مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔

متعلقہ خبریں