اہم خبریں

سکول ٹیچر سے زیادتی کے ملزم کی سزا کالعدم قرار،ملزم کو رہا کرنیکا حکم

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے اسکول ٹیچر سے زیادتی کے ملزم کی 14 سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم امجد علی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ واقعے کی پہلی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) پانچ دن بعد درج کی گئی۔

متاثرہ سکول ٹیچر نے تین دن تک کسی کو واقعہ کے بارے میں نہیں بتایا۔فیصلے کے مطابق متاثرہ نے فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی، مقدمے کے اندراج میں تاخیر سے شکوک پیدا ہوتے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ لیڈی ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ کے جسم سے کوئی نمونہ نہیں ملا۔

مزید کہا گیا ہے کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا کیونکہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم امجد علی کے خلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم کی 14 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

متعلقہ خبریں