کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور میرپور خاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے۔حکام کے مطابق اپریل میں ملک بھر کے 10 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: آئینی حدود سے بخوبی واقف ہیں اس لیے دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع ہے،آرمی چیف
حکام کا کہنا تھا کہ کراچی کے اضلاع کیماڑی، حیدر آباد اور جامشورو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سکھر اور جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی یہ وائرس پایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن اور نصیر آباد میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا۔واضح رہے کہ رواں سال اب تک پاکستان کے 33 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔