لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جمعرات کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر رہا ہے۔سلیکشن کمیٹی کے حکام ٹیم کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: این اے 154، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز نون کامیاب قرار
سلیکشن کمیٹی کے مطابق بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے۔محمد رضوان اور اعظم خان کی بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی دوبارہ ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔
اسکواڈ میں افتخار احمد، ابرار احمد، عماد وسیم، نسیم شاہ اور محمد عامر شامل ہیں۔اسکواڈ میں مزید کھلاڑیوں میں حسن علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب اور شاداب خان بھی شامل ہیں۔اسامہ میر اور زمان خان کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔