اہم خبریں

سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف اسلام آباد میں سینٹورس مال کے مرکزی دفتر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) مارگلہ پولیس اسٹیشن میں شاپنگ مال کے ڈپٹی سیکیورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ ٹیپو سلطان کی شکایت پر

مزید پڑھیں :سعودی عرب میں جل تھل،مسلسل 7 گھنٹے تک بارش

درج کی گئی ہے۔ مقدمے میں محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم 20 سے 25 افراد کے گروپ کے ساتھ مال کے دفتر میں داخل ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے دفتر پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔اس میں مزید کہا گیا کہ سردار تنویر نے مبینہ طور پر سردار یاسر الیاس خان اور سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کے ساتھی نے سیکیورٹی عملے پر تشدد بھی کیا۔ ڈپٹی سیکیورٹی انچارج نے پولیس سے تنویر الیاس اور دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں :ایک اور نئی ایئرلائن کا پاکستان میں بزنس شروع کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں