اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ،ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں، اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے،مولانا فضل الرحمن کے ساتھ احتجاج کے حوالے سے ہماری بات چیت چل رہی ہیں،ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے،
ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا،ہم پرامن احتجاج کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم پر مقدمات درج کئے جاتے ہیں،ہم اپنے حقوق کے لیے نکلتے ہیں، پھر بھی ہمیں روکا جارہا ہے،
مزید پڑھیں :اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ہو گئے
ہماری جماعت واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے،ہمارے پاس پنجاب میں 107 سیٹیں ہیں،کے پی کے میں ہماری حکومت ہے،میرے 20 سال اسلام آباد میں گزرے ہیں اور عمر ایوب 22 سال سے سیاست میں ہیں ،،بانی پی ٹی آئی کی رہائی بہت ضروری ہے، ہماری کوشش تھی عید سے قبل رہا ہوں ،اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹوں کی طویل سماعتیں ہوئی ،بانی پی ٹی آئی مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔
مزید پڑھیں :ججز خط کیس؛ملک تقسیم ہوچکا، طے کرلیں کہ کسی طاقت کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونگے، چیف جسٹس