اہم خبریں

کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کیلئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو خصوصی طور پر کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کوسزاسنانے والے ججز کیخلاف مقدمات،وکیل استغاثہ کے لائسنس معطل کئے جانے چاہیں، اعتزازاحسن
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالجوں اور اسکولوں کے طلبہ کو دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ سے رابطہ کریں گے اور مہینے میں ایک یا دو بار جائیں گے تاکہ انکے سیکھنے کا عمل مزیدبہتر ہوسکے۔

اس سے طلباء کا وقت بچ جائے گا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں آپ کو بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا، ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک بنائیں گے، پولیس اور شہداء کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔“میں صبح لاہور پاسپورٹ آفس گیا، وہاں کرپشن کی شکایت تھی، وہاں کے اعلیٰ حکام کو تبدیل کر دیا ہے،

پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اسے درست کرنے میں کچھ وقت لگے گا، کچھ تکنیکی مسائل ہیں، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کہ لوگ پیسے دیں لیکن پاسپورٹ جاری نہیں ہوتے، وفاقی وزیر نے جاری رکھا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جن عمارتوں میں پارکنگ نہیں ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان ڈیل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں