وادی نیلم (نیوزڈیسک)آزادکشمیر کے بالائی علاقے وادی نیلم میں شدید برفیاری اور بارش کے باعث مختلف مقامات پر سے لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی، شاھراہ نیلم جگہ جگہ سے بند ہوگئی ،پی ڈبلیوڈی حکام کے مطابق وادی نیلم میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے شدید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کو صدارت کے لیے بائیڈن سے زیادہ پسندیدہ قرار دیا گیا
مرکزی شاہراہ سمیت رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ، کئی علاقوں میں رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا، پی ڈبلیوڈی فیس بک آفیشل پیج پر محکمے کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ سیاح حضرات غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، مین نیلم ویلی روڈ بوجہ لینڈ سلائیڈ نگ دودھنیال کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔
تیز بارش اور سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔نیلم ویلی روڈز پر دوران بارش چٹانوں کے گرنے،لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں تغیانی کے قوی امکانات ہیں۔شاہرات ڈویژن نیلم ہمہ وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہے ۔