اہم خبریں

لاکھوں روپے ہتھیانے والی پاکستانی پھلن دیوی گرفتار

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      )آن لائن مالی فراڈ میں ملوث منظم گینگ کی خاتون ملزم گرفتار،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی،آن لائن مالی فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،چھاپہ مار کاروائی میں آن لائن مالی فراڈ میں ملوث خاتون ملزم گرفتار،ملزمہ کا تعلق آن لائن فراڈ میں ملوث منظم گینگ سے ہے،گینگ کے ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بینک کا نمائندہ بن کر کال کرتے تھے،ملزمان آن لائن سپوفنگ کا استعمال کرتے ہوئے بینک سے ملتے جلتے نمبروں سے کال کرتے تھے،ملزمان بینک صارفین سے ویریفیکیشن کے نام پر اکاونٹ کی خفیہ معلومات حاصل کرتے تھے،

مزید پڑھیں :عاطف اسلم لندن میں اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریب میں جلوہ افروز

ملزمان بینک صارفین سے خفیہ معلومات حاصل کر کے انکے اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کرتے تھے،گرفتار ملزمہ نے شکایت کنندہ کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کال کی،گرفتار ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر 1,880,000 روپے ہتھیائے۔مذکورہ رقم مختلف بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کی گئی،ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ایسی کالز جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کی جاتی ہیں جن کا ہرگز جواب نہ دیں۔اپنی ذاتی معلومات کسی سے شئیر نہ کریں۔آن لائن مالی فراڈ سے متعلق شکایت درج کروانے کے لئے قریبی سائبر کرائم سرکل سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں :سوشل میڈیا کیلئے نئی قانون سازی ، وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ مل گیا

متعلقہ خبریں