لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں پاسپورٹ کیلئے درخواست دہندگان پاسپورٹ کیلئے دربدر ہونے لگے ، ذرائع کے مطابق پاسپورٹ دفاتر میں عوام کا رش بڑھنے لگا جبکہ عملہ سپورٹ جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے لگے جس سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔
پاسپورٹ میں نمایاں تاخیر کی بنیادی وجہ پرنٹنگ کے سست عمل اور کچھ تکنیکی مسائل ہیں۔ نارمل پاسپورٹ تین ہفتوں کے اندر جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ایک ہفتے کے اندر جاری کئے جانے چاہیے مگر زمینی حقیقت کچھ اور ہے، درخواست دہندگان جنہوں نے چند ماہ قبل درخواستیں جمع کرائی تھیں وہ اب بھی پاسپورٹ آفس کے چکر لگا کر تھک گئے مگر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
پاسپورٹ آفس کو بڑی تعداد میں فاسٹ ٹریک درخواستیں موصول ہو رہی ہیںجبکہ نارمل زمرے میں آنے والے پاسپورٹوں میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔اس سلسلے میں سرکاری حکام لوگوں کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے آن لائن خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دینے لگے